title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ایف بی آر نے چیف کلکٹرز کسٹمز اور ڈائریکٹرز جنرل کے نئے حدود و اختیارات کا تعین کردیا – 092 News

ایف بی آر نے چیف کلکٹرز کسٹمز اور ڈائریکٹرز جنرل کے نئے حدود و اختیارات کا تعین کردیا

ایف بی آر نے چیف کلکٹرز کسٹمز اور ڈائریکٹرز جنرل کے نئے حدود و اختیارات کا تعین کردیا


  اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چیف کلکٹرز کسٹمز اور ڈائریکٹرز جنرل کی حدود و اختیارات پر نظر ثانی کرتے ہوئے نئی حدود و اختیارات کا تعین کردیا ہے۔

اس حوالے سے ’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کی حدود و دائرہ اختیار میں دس ڈائریکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ دیدیئے گئے ہیں ۔

چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ بلوچستان کسٹمز ہاؤس بلوچستان کی حدود و دائرہ اختیار میں تین کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ دیئے گئے، چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ پنجاب کسٹمز ہاؤس لاہور کی حدود و دائرہ اختیار میں تین کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح انسداد سمگلنگ اور اسکی روک تھام سے متعلق دیگر اقدامات اٹھانا بھی انکی ذمہ داریہ ہوگی نوٹیفکیشن میں تمام ڈائریکٹریٹس کے اختیارات کا تعین کرکے انہیں تفویض کیا گیا ہے۔





Source link