title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر – 092 News

عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہوگی—فوٹو: فائل

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہوگی—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے تقریباً اتفاق رائے ہوگیا ہے اور اب عمران خان کی ہدایات کے بعد کل حتمی اعلان کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا نمائندوں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادیوں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تھی، اس ملاقات میں ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی، گزشتہ ملاقات پر اس بات کا امکان تھا کہ اتفاق رائے ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت ابھی چل رہی ہے، ہمارا ووٹ یا اس پر اتفاق رائے ہوگا تو ہم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ان کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھیں گے، تو ان سے ملاقات کے لیے آج ہم درخواست دیں گے، کل ان سے ملاقات کی کوشش کریں گے اور عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہم اپنا حتمی مؤقف دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات اور بحث ہوئی ہے اور ہم تقریباً اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں ہماری طرف سے عامر ڈوگر اور جمعیت علمائے اسلام کا نمائندہ بھی موجود تھا اور انہوں نے جو مسودہ پیش کیا ہے اور کمیٹی نے جس مسودے کی منظوری دی ہے وہ یہی ہے جس پر ہمارے مذاکرات مولانا فضل الرحمان سے چل رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے کل عمران خان سے ہدایات کے بعد ہم حتمی اعلان کریں گے لیکن آج مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تقریباً اتفاق رائے ہوگیا ہے اور یہ ہم عمران خان کے سامنے رکھیں گے اور ان کی جو بھی ہدایات ہوں گی اس سے کل آگاہ کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آئے تھے اور مولانا فضل الرحمان نے انہیں وقت دیا اور ہماری بھی دعا سلام ضرور ہوئی لیکن مسودے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔





Source link