title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu خون میں انفیکشن دو سالوں کے اندر اندر موت کا باعث بن سکتا ہے، رپورٹ – 092 News

خون میں انفیکشن دو سالوں کے اندر اندر موت کا باعث بن سکتا ہے، رپورٹ

خون میں انفیکشن دو سالوں کے اندر اندر موت کا باعث بن سکتا ہے، رپورٹ


آرہس: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ خون میں انفیکشن جسے sepsis کہا جاتا ہے، سے متاثرہ نصف افراد چند سالوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

ڈنمارک کے محققین کی رپورٹ کے مطابق سیپسس کے ساتھ ایمرجنسی میں داخل ہونے والے 50 فیصد سے کچھ زیادہ مریض دو سال کے اندر اندر ہلاک ہوئے۔

ڈنمارک کے آرہس یونیورسٹی اسپتال میں کلینیکل ایپیڈیمولوجی کے ایک سینئر سائنس دان فن نیلسن نے کہا کہ ہم نے پایا کہ کچھ عوامل سیپسس کے بعد موت کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں، بشمول عمر بڑھنے کے عمل کو بھی۔

نیلسن نے اسپتال کی ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ اس کے علاوہ ڈیمنشیا، دل کی بیماری، کینسر اور اسپتال میں داخلے سے قبل گزشتہ چھ ماہ سے سیپسس سے متاثر رہنے کے حالات نے بھی دو سال کی درمیانی مدت کے دوران مرنے کے خطرے کو بڑھایا۔





Source link