اسلام آباد: چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادر علاقائی ترقی کا محور ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ پڑھیں : پاکستان چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط، گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح
لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے دونوں ممالک کی تذویراتی شراکت داری وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہورہی ہے، مشترکہ مستقبل اور ترقیاتی اہداف کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،