title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آئینی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں وقت پر انصاف نہ ملنا ناانصافی ہے، گورنر پنجاب – 092 News

آئینی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں وقت پر انصاف نہ ملنا ناانصافی ہے، گورنر پنجاب

آئینی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں وقت پر انصاف نہ ملنا ناانصافی ہے، گورنر پنجاب


 لاہور: گورنر پنحاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آئینی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور وقت پر انصاف نہ ملنا بھی ایک نا انصافی ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے مرحوم اخلاق باجوہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے  حکومت کی اتحادی جماعتوں سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین نسلوں سے لوگوں کے فیصلے نہیں ہوتے لیکن ہم  متفقہ فیصلے کے لیے کوشاں ہیں کوئی بھی چیف جسٹس ہو پی پی پی کو اس سے فرق نہیں پڑتا۔

پی پی پی کی  تاریخ ہے کبھی غیر آئینی کام نہیں کیا لیکن اس کے باوجود جب بھی رگڑا لگانا ہوتا ہے پی پی کو ہی لگایا جاتا رہا ہے اور ایک پارٹی کو فیور دی جاتی ہے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے سمیت کئی بار عدالتوں سے ہمیں انصاف نہیں ملا ہمارے  ساتھ زیادتی ہوئی لیکن  اس کے باوجود ہم نے عدالتوں کا بائیکاٹ جلاو گھیراو نہیں کیا۔

پی پی پی نے کبھی فرد واحد  کی حمائت نہیں کی بلکہ ملک وقوم کے مفاد اور آئین کی بات کی ہے پی پی پی کی سیاست پہلے بھی صاف شفاف تھی اور آئندہ بھی رہے گی۔

پی پی پی کا آئینی ترمیم کا اپنا مسودہ ہے لیکن  اسے پاس کروانے کی ہمیں اتنی جلدی نہیں ہے پارٹی لیڈرز نے مشاورت سے جو مسودہ بنایا ہم نے مولانا فضل الرحمان کو مسودہ دیا ہے اور بی ٹی آئی سے بھی شیئر کردیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم متفقہ طور منظور ہو۔





Source link