کراچی: ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایات جاری کی تھیں کہ لبنان کے جنگ زدہ لوگوں کوانسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے اور اسی تناظر میں پاکستان نے لبنان کے لیے پہلی امداد بدھ کی صبح کراچی سے روانہ کی۔
3 ٹن ادویات و دیگر اشیا کی کھیپ کی روانگی امدادی پیکج کی ایک اجتماعی کوشش تھی جس میں این ڈی ایم اے، پاکستان آرمی اور الخدمت فاؤنڈیشن شامل ہیں جن کے نمائندوں نےجناح ٹرمینل پر امدادی اشیا کی روانگی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 9 اکتوبر کو لبنان سے 79 پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیےخصوصی پرواز کا اہتمام کیا پرواز کراچی ائیرپورٹ پہنچی اور لبنان میں محصور پاکستانیوں کی آمد پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیرخالد مقبول صدیقی اور سندھ کے وزیرصنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
پاکستان اس مشکل دور میں لبنان کے عوام کی حمایت، یکجہتی کی پیشکش اور پرامن حل تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔