title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پاک انگلینڈ سیریز؛ سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا – 092 News

پاک انگلینڈ سیریز؛ سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا

پاک انگلینڈ سیریز؛ سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا


میچ کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس و ایلیٹ فورس کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے (فوٹو: فائل)

میچ کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس و ایلیٹ فورس کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کو سہولیات فراہم کرنے اور مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

چیف پولیس آفیسر (سی پی او) صادق ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملتان ٹیسٹ کیلئے ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون کے ساتھ 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے

سی پی او ڈوگر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حفاظتی پروٹوکول کو مزید بڑھانے کیلئے اسٹیڈیم کے گرد اہم علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ آخری لمحات میں ٹی وی معاہدے کا امکان

میچ میں شرکت کرنے والے شائقین کیلئے فاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ دستیاب ہوگی جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے فینز کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ سیریز کا آخری میچ 24 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔





Source link