title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ – 092 News

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ


اللہ کی ذات پر توکل ہے،بشریٰ اقبال:فوٹو:فائل

اللہ کی ذات پر توکل ہے،بشریٰ اقبال:فوٹو:فائل

  کراچی: ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ عامرلیاقت کو انصاف دلوانے کے لیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں۔

عامرلیاقت کی پہلی و سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں اپنے سابق شوہر کو انصاف دلوانے کے لیے بطور وکیل مقدمہ لڑ رہی ہوں۔ اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے جس کی صفت وکیل ہے جو سب سے بڑا نگہبان ہے۔ آپ سب کی دعائیں میرا حوصلہ اور ہمت بڑھاتی ہیں۔ مجھے اور بچوں کو ہمیشہ اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔

بشریٰ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی عزت کو پامال کرکے اپنی خواہشات کے محل تعمیر کرنے والوں کی پکڑ ضرور ہونی چاہیے۔ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے۔ پیسہ عزت کے ساتھ کمایا جائے اور تعلق اور رشتوں کو پامال نہ کرے تو کبھی وبال نہیں بنتا۔

عدالت میں زیرسماعت مقدمے کی تفصیل بتاتے ہوئے بشری اقبال نے کہا کہ  26 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں نامزد ملزمان دانیہ ملک اور یاسر شامی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست اے 249 پر فریقین کے وکیلوں کے دلائل سنے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو سنانے کی تاریخ دی ہے۔امید ہے درخواست مسترد ہوگی اور اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل چلایا جائے گا تاکہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات کو ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ثابت کیا جاسکے اور مرحوم عامر لیاقت کو انصاف ملے۔ ملزم سے مجرم کہلانے کا یہ سفر جلد اپنے انجام کو پہنچے۔





Source link