title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu تاجروں کو یقین ہے ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گے، تاجر رہنما – 092 News

تاجروں کو یقین ہے ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گے، تاجر رہنما

تاجروں کو یقین ہے ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گے، تاجر رہنما


تاجر رہنما نے کہ ملک کو بچانا ہے تو بجلی کی قیمت کم کرنا ہوگی—فوٹو: فائل

تاجر رہنما نے کہ ملک کو بچانا ہے تو بجلی کی قیمت کم کرنا ہوگی—فوٹو: فائل

  کراچی: یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو یقین ہے کہ ایک ماہ کے اندر بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی کیونکہ اس حوالے سے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔

تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملک کو بچانا ہے تو بجلی کی قیمتیں کم کرنا ہوں گی کیونکہ تمام اخراجات ملا کر فی یونٹ بجلی کی قیمت 25روپے بنتی ہے لہٰذا حکومت اس سے زائد قیمت مقرر نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) قرض کی منظوری اہم کامیابی ہے لیکن حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی بھی کرنا ہوگی، آئی ایم ایف سے حاصل کردہ قرض ہم نے اپنے کاروبار کو چلاکر واپس کرنا ہے لہٰذا اب سود کی ادائیگیوں کے لیے قرضوں کے حصول کی روایت نہیں چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پی آئی انفلیشن ستمبر میں 7.5 فیصد ہوگا اور اسی تناسب سے شرح سود کو بھی سنگل ڈیجیٹ میں لایا جائے، ڈالرائز انفلیشن کی شرح صفر ہوگئی ہے جو گزشتہ سال ستمبر میں 280 روپے تھا اور اس سال ستمبر میں بھی 280روپے ہے۔

تاجر رہنما نے کہا کہ برآمدی صنعتیں زیرو ریٹڈ ہوتی ہیں، حکومت کو اس زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال کرنا پڑے گی، نقصان میں چلنے والے اداروں کی فروخت آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہیں، خسارے میں چلنے والے 80 اداروں کی نشان دہی ہوئی ہے جنہیں نجکاری کے عمل سے گزرنا ہے۔





Source link