title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پشاور میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ مشتعل مظاہرین کا دلہ زاک گرڈ اسٹیشن دھاوا – 092 News

پشاور میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ مشتعل مظاہرین کا دلہ زاک گرڈ اسٹیشن دھاوا

پشاور میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ مشتعل مظاہرین کا دلہ زاک گرڈ اسٹیشن دھاوا


فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن دھاوا بول دیا۔

 

ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن میں 800 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی داخل ہوئے جنہوں نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کردی۔

ترجمان پیسکو نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے سامنے سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے، گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز91، محمدزئی پر 89 جبکہ گل بیلہ پر لاسز 75 فیصد سے زائد ہیں۔ لائن لاسز کی زیادتی کی وجہ سے مذکورہ فیڈرز پر لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ محمد زئی فیڈر پر 16 گھنٹے اور گلوزئی فیڈر پر 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک واپڈا کے اعلیٰ افسران ہمارا مسئلہ حل نہیں کرتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔





Source link