لندن: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے ذریعے برطانوی سیاست میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔
مارچ میں سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد اب حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے حالیہ الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹس کے لیے مہم چلائی ہے اور پارٹی کا حصہ بن چکی ہیں۔
حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبرل ڈیموکریٹس کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کیا اور ان پر اعتماد ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کسی سیاسی جماعت کے لیے کام کرنا ان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
مزید برآں، حریم شاہ نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جس کی تمام فیسز اور اخراجات برطانوی حکومت اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد اب وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔