title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچوں کا اسکول سے باہر ہونا بڑا چلینج ہے، وزیراعظم – 092 News

پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچوں کا اسکول سے باہر ہونا بڑا چلینج ہے، وزیراعظم

پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچوں کا اسکول سے باہر ہونا بڑا چلینج ہے، وزیراعظم


 نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں جو ہمارے لیے بڑا چلینج ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا میں پائیدار ترقی کے اہداف، ایس ڈی جی پی موومنٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا مباحثہ ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پینل میں بیٹھ کر اظہار خیال کیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ پنجاب کے شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کیے، معاشرے کے محروم طبقے کیلیے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا اجرا کیا، فروغ تعلیم کیلیے دانش اسکول بنائے جبکہ طلبا کو ہنر مند بنانے کیلیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں 2022 میں تباہ کن سیلاب آیا، جس سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلیے خاطر خواہ اقدامات کیے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑوں بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چلینج ہے۔





Source link