اسلام آباد: آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔
لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔