لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے 15 ویں اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی ریکوزیش پر طلب کیا جانے والا پنجاب اسمبلی کا 15 واں اجلاس اب 23 ستمبر2024 بروز پیر کو صبح 11 بجے ہو گا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کے 15ویں اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔