سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 49 میں پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند نے فتح اپنے نام کرلی۔
پاکستان ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی۔
سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند اس سے قبل امریکا میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹے کامبیٹ بھی جیتا۔
اس کے علاوہ شاہ زیب رند 6 بار قومی چیمپئن بھی رہے ہیں۔