title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سندھ کابینہ نے پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی کی منظوری دیدی – 092 News

سندھ کابینہ نے پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی کی منظوری دیدی


کراچی: سندھ کابینہ نے سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی کی منظوری دیدی ہے، آئندہ چند روز میں محکمہ فائنانس سندھ ہیلتھ پالیسی کی مد میں رقم جاری کردے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس  سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ، ہیڈ کوارٹر آئی ٹی، فائنانس، ایڈمن کراچی سمیت اے آئی جیز فائنانس، ویلفیئر، لاجسٹک، ایڈمن، ایم اینڈ پی آر، پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد،ایس ایس پی لاڑکانہ نے بذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی فائنانس نے سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت اور اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ انشورنس کمپنی سے تمام پولیس ملازمین کے ہیلتھ کارڈ بنوائے جائیں گے اہلکاروں کے فیملی ٹری کے لیے نادرا سے مدد لی جارہی ہے، اسپتالوں میں تعینات ویلفیئر افسران کی ہیلتھ انشورنس کی سہولیات اور استعمال سے متعلق تربیت کا آغاز آج ہی سے کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس پالیسی سے متعلق شعور و آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام افسران متعلقہ اضلاع اور یونٹس میں ہیلتھ انشورنس پالیسی سے متعلق شعور اجاگری و آگاہی کے انتظامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک پولیس اہلکار اور اس کے اہل خانہ کو اس پالیسی کے استعمال کا طریقہ کار معلوم ہونا چاہیے علاوہ ازیں سندھ پولیس اسپتال اور ڈسپنسریوں کی اَپ گریڈیشن بھی ضروری ہے، اہلکاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے معاشی مسائل سے نمٹا جاسکے گا۔





Source link