title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان – 092 News

کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان

کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان


  کراچی: شہرقائد میں بدھ کے روز سے گرمی بڑھنے کی توقع ہے، جبکہ آئندہ دس روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں بیشتر وقت دھوپ نکلنے کے سبب گذشتہ کئی روز کے مقابلے میں حدت محسوس کی جاسکتی ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ایک تا دوڈگری اضافے سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے، جبکہ سمندری ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 33.5 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 66 فیصد رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر کی فضاؤں پر چھائے بادل بتدریج چھٹنا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اگلے کئی روز کے دوران مسلسل دھوپ کی وجہ سے قدرے گرمی محسوس کی جاسکتی ہے، جبکہ اگلے 10 روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔





Source link