اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کے پروڈکشن آرڈرز پر انہیں آج اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی کے 10 ارکان میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس جھکڑ، ملک عامر ڈوگر، احمد چھٹہ، زبیر خان وزیر، سید احد علی شاہ، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔
گرفتار ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز فرحت عباس کے حوالے کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں گرفتار ارکان اپنی گرفتاری کی کہانی سنائیں گے کہ انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد دوبارہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دے گی۔
واضح رہے کہ گرفتار دس ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔