title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سانحہ بلدیہ کی 12 ویں برسی پر لواحقین کا متاثرہ فیکٹری کے سامنے اجتماع – 092 News

سانحہ بلدیہ کی 12 ویں برسی پر لواحقین کا متاثرہ فیکٹری کے سامنے اجتماع

سانحہ بلدیہ کی 12 ویں برسی پر لواحقین کا متاثرہ فیکٹری کے سامنے اجتماع


فائل فوٹو : ایکسپریس

فائل فوٹو : ایکسپریس

  کراچی: سانحہ بلدیہ کی بارہویں برسی کے موقع پر سانحہ میں شہید ہونے والے 260 مزدوروں کے لواحقین اور مزدوروں کی بڑی تعداد نے متاثرہ فیکٹری کے سامنے یادگاری اجتماع میں شرکت کی۔

اجتماع میں لواحقین نے اپنے جاں بحق ہونے والے پیاروں کی تصاویر کے سامنے دیے بھی روشن کیے اور واقعے میں شہید ہونے والے ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اجتماع سے خطاب میں مزدور رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ کے بارہ سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود مزدوروں کی زندگیاں محفوظ نہیں۔

مقررین نے ساٹھ لاکھ ڈالر معاوضہ کی خطیر رقم کو لواحقین اور مزدور تنظیموں کی مشاورت کے بغیر انشورنس کمپنی کو غیر شفاف انداز میں دینے پر آئی ایل او کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اجتماع سے حبیب الدین جنیدی، ناصر منصور، زہرہ خان، اسد اقبال بٹ، حسنہ خاتون و دیگر نے خطاب کیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری ‘علی انٹر پرائزز’ میں آتشزدگی کے واقعے میں 260 افراد زندہ جل کر ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے تھے۔





Source link