کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب رات گئے ایم اے جناح روڈ پہنچے جہاں نے سڑک کے جاری پیچ ورک کے کام کا معائنہ کیا۔
میئر کراچی کے ہمراہ میٹروپولیٹن کمشنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
مرتضیٰ وہاب نے ایم اے جناح روڈ کے ڈرینج کے ایشو کو درست کرنے کی ہدایت کی۔
میئر کراچی کی ہدایات پر شہر بھی سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، میئر کراچی نے افسران کو سڑکوں کی استرکاری و مرمتی کام کو جلد مکمل کرنے ہدایت جاری کیں۔