وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مصروف ترین کاروباری مرکز کے قریب فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایٹ مرکز کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے 5 منٹ تک فائرنگ کی جس کی نیتجے میں گاڑی میں بیٹھا شخص جاں بحق ہوگیا۔
مقتول فائرنگ سے زخمی ہوکر زیر تعمیر بلڈنگ میں جان بچانے کیلئے چلا گیا تاہم ملزمان نے عمارت میں گھس کر مقتول پر فائرنگ اور باآسانی فرار ہو گئے، ملزمان ڈبل کیبن کار میں سوار تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ مقتول نے جان بچانے کی کوشش کی جس کے باعث اسکی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی تھی۔
واقعہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش آیا تاہم متعلقہ تھانہ واقعہ سے لاعلم نکلا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر روانہ ہوگئی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔