جارجیا: امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔
نائب صدر کاملا ہیرس نے خطاب میں کہا کہ وہ اور صدر بائیڈن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ انتخابی سروے پر زیادہ توجہ نہ دیں۔
رائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں کاملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔
نائب صدر کو پینتالیس اور ٹرمپ کو اکتالیس فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل۔ وال اسٹریٹ جرنل کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ کے مقابلے میں ایک فیصد کی برتری حاصل ہے۔