’’ہم قرض میں ڈوب چکے ہیں‘‘ – کار میں زہر کھا کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے خودکشی کرلی

’’ہم قرض میں ڈوب چکے ہیں‘‘ – کار میں زہر کھا کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے خودکشی کرلی


ڈہرادون / پنچکولہ: بھارت میں بڑھتے قرض اور غربت نے ایک اور خاندان کو نگل لیا۔ ریاست اتراکھنڈ کے شہر ڈہرادون سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل ایک خاندان نے ہریانہ کے شہر پنچکولہ میں کار میں زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 42 سالہ پربین متل، اس کی بیوی، دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور والدین شامل ہیں۔ یہ خاندان مذہبی پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ راستے میں یہ ہولناک قدم اٹھایا گیا۔

عینی شاہد پنیت رانا نے بتایا کہ انہوں نے کار میں بے حال افراد کو دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی، اور ایک مرد کو گاڑی سے نکالا جو مسلسل الٹیاں کر رہا تھا۔ اس شخص نے مرتے وقت بتایا کہ وہ قرض میں ڈوب چکے ہیں اور زہر کھا لیا ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کار سے خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فارنزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری، غربت، اور حکومتی دعوؤں کی حقیقت پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

 





Source link