بلوچستان کے ضلع کاریزات کے اسسٹنٹ کمشنر نے بوستان کے علاقے مسافر بس کے اغوا کو لین دین کا تنازع قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ نے کہا کہ بس اغواء کا واقعہ نہیں بلکہ لین دین کا تنازع ہے، یہ واقعہ کاریزات کی حدود بوستان کے علاقے میں پیش آیا۔
امیر حمزہ نے وضاحت کی کہ بوستان کے علاقے میں مسافروں کو اغواء نہیں کیا گیا، 2 ڈرائیوروں اور مسافر بس کو لین دین کے تنازع پر مسلح افراد لے کر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ مسافر بس اور ڈرائیوروں کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے اور جلد ہی ڈرائیوروں کو بازیاب کرالیاجائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بس میں سوار مسافروں کو مسلح افراد چھوڑ کر چلے گئے ہیں، جلد ہی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا۔