پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث پی ایس ایل فائنل کیلئے ایک اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو یکساں موقع فراہم کیا جاسکے۔
گزشتہ روز لاہور میں تیز ہواؤں کیساتھ طوفافی بارشیں ہوئی جس کے سبب گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 فائنل شو ڈاؤن، کوئٹہ یا لاہور؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا
پی ایس ایل کے فائنل میں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا ہے کہ اگر بارش کے باعث کھیل مکمل نہ ہوسکا تو اگلے روز وہیں سے کھیل کو دوبارہ مکمل کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے باضابطہ طور پر پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔