بھارت نے انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ اور نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان کردیا

بھارت نے انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ اور نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان کردیا



کراچی:

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

شبمن گل کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے رواں ماہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

بھارت کا اسکواڈ برائے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز:

شبمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان) یاسسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھارشن، ابھیمنیو ایسوران، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھروو جوریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرسیدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو

سائی سدھارشن کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار بلے باز شریاس آئیر کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد شامی بھی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

بھارت بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ: 20 جون، ہیڈنگلے، لیڈز
دوسرا ٹیسٹ: 2 جولائی، لارڈز، لندن
تیسرا ٹیسٹ: 10 جولائی، اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر
چوتھا ٹیسٹ: 23 جولائی، ایجبسٹن، برمنگھم
پانچواں ٹیسٹ: 31 جولائی، اوول، لندن

یہ سیریز 2025-27 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہے۔





Source link