title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بنے گا,ٹیلی کام ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط – 092 News

انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بنے گا,ٹیلی کام ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط


  اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن نے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی پر سنگین معاشی خدشات کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں پاکستان ٹیلی کام ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بنے گا۔ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے درخواست کی کہ انٹرنیٹ میں خلل کی تکنیکی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے انٹرنیٹ کی رفتار بحال کروائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی سے ٹیلی کام سیکٹر بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ رفتار کم ہونے سے انٹرنیٹ ٹریفک میں 6400 ٹیرا بائٹ کی کمی ہوئی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو سال میں 12 ارب جبکہ حکومت کو محصولات کی شکل میں 3 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

پاکستان ٹیلی کام ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی کے ساتھ تجارت ، بینکنگ، ہیلتھ، ایجوکیشن، مالیاتی شعبہ اور پبلک سیکٹر کے ادارے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے آئی ٹی فری لانسرز کے پراجیکٹس منسوخ ہورہے ہیں اور فری لانسنگ ویب سائٹ فیور نے پاکستان کے فری لانسرز پر پابندی عائد کردی۔ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی سے ملکی جی ڈی پی کو نقصان ہورہا ہے۔

The post انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بنے گا,ٹیلی کام ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link