
جامن موسمِ گرما کے ذائقہ دار اور مفید اجزاء کے حامل پھلوں میں سے ایک ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے متعدد مثبت اثرات رکھتا ہے۔ ماہرین جامن کو صحت کا خزانہ مانتے ہیں اور کئی طبی مسائل سے بچنے اور ان کو دور کرنے کے لیے مریضوں کو تجویز کرتے ہیں۔
ان فوائد میں سے چند درج ذیل ہیں:
- جامن میں جیمبولین جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو قابو رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ پھل ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
- فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جامن ہاضمے کو بہتر بناتی ہے، قبض سے بچاتی ہے اور معدے کو قدرتی طریقے سے صاف کرتی ہے۔
- جامن میں موجود وٹامن سی اور آئرن خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور جِلد کو قدرتی اور صحت مند چمک دیتے ہیں۔
- جامن کے پتوں اور گٹھلیوں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو مسوڑھوں کے انفیکشنز، منہ کی بدبو اور منہ کے السر سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔
- کم مقدار میں کیلوریز اور بھرپور فائبر کی حامل جامن وزن کو قابو رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
- وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال جامن مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے اور موسمی انفیکشنز سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔
- جامن میں موجود پوٹاشیئم اور اینٹی آکسیڈنٹس قلبی صحت کو بہتر بناتے ہیں، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں اور قلبی بیماری کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔
- جامن ایک قدرتی ڈیٹاکسیفائر سمجھی جاتی ہے جو جگر سے زہریلے مواد کو صاف کرتی ہے اور استحالہ کے نظام کو بہتر بناتی ہے۔
- اس میں موجود وٹامن اے نگاہوں کے لیے مفید ہوتا ہے اور عمر کے ساتھ نظروں کو پیش آنے والے مسائل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
- جامن کے اندر گرم موسم میں جسم کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کی خصوصیت بھی ہوتی ہے۔