کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو شہری زخمی

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو شہری زخمی


کراچی کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر شاہ لطیف میں ملیر پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام مطابق زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 27 سالہ عمیر ولد بشیر احمد کے نام سے کرلی گئی۔

ترجمان ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعی ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ملزمان موٹر سائیکل سوار شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ تاہم، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایسٹ محمود آباد بلاک 2 ستارہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 55 سالہ ریاض کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق رحیم کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان 55 سالہ ریاض سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔ فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔





Source link