جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب

جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب



اسلام آباد:

بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

جعفر ایکسپریس واقعے کی ویڈیو نشر کر کے بھارتی چینلز کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل میں بی ایل اے کی ویڈیو دکھا کر دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ دہشت گردی کو کھلے عام دکھایا جا رہا ہے۔

بھارت نے ہار تسلیم کرنے کے بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال چل رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کی تشہیر سے بھارت کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے، بھارتی چینلز پر بی ایل اے کی پرانی ویڈیو نشر کر کے دہشتگردی کی سرِعام پشت پناہی کی جا رہی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ نام نہاد بی ایل اے، بھارت کا تیار کردہ فتنے کا بیج ہے جو پاکستان کے امن کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتا ہے۔ بی ایل اے، بھارت کا پراکسی نیٹ ورک، معصوم پاکستانیوں کا قاتل اور مودی کا آلہ کار ہے۔





Source link