لاہور میں خواجہ سرا کے اندوہناک قتل کا مقدمہ درج

لاہور میں خواجہ سرا کے اندوہناک قتل کا مقدمہ درج



لاہور:

فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق 20 سالہ خواجہ سرا زمان عرف پلوشہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، واقعہ ایل ڈی اے فلیٹس میں پیش آیا۔

پولیس  نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے، خواجہ سرا کو اس کے فلیٹ پر تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔ 

ایس ایچ او  فیصل ٹاؤن افضال رؤف کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف  قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس  کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔





Source link