مرنے والے نے خود جنازہ پڑھایا؟ بھارتی میڈیا کا جھوٹ خود ہی بے نقاب

مرنے والے نے خود جنازہ پڑھایا؟ بھارتی میڈیا کا جھوٹ خود ہی بے نقاب


نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بغیر تصدیق کے جھوٹی خبر نشر کرکے خود کو مذاق کا نشانہ بنا دیا۔

جمعرات کی صبح بھارتی چینلز نے دعویٰ کیا کہ مبینہ شدت پسند “عبدالرؤف اظہر” مارا گیا ہے۔ تاہم چند گھنٹے بعد یہی میڈیا رپورٹ کرنے لگا کہ “عبدالرؤف اظہر نے جنازے کی امامت کی”۔

اس تضاد پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، اور بھارتی عوام بھی حیران رہ گئے کہ اگر عبدالرؤف اظہر مارا گیا تو وہ خود اپنا جنازہ کیسے پڑھا سکتا ہے؟ بعد میں واضح ہوا کہ جس شخص نے جنازے کی امامت کی وہ “حافظ عبدالرؤف” تھا، جو کہ بالکل الگ شخصیت ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا بغیر تحقیق کے ایسی خبریں نشر کرتا ہے تاکہ پروپیگنڈہ کیا جا سکے، لیکن اس بار جھوٹ اتنا واضح تھا کہ خود ان کی رپورٹنگ پر سوال اٹھ گئے۔

 

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں سوال کیا: “کیا بھارتی میڈیا اب آخرت سے بھی براہِ راست خبریں نشر کرنے لگا ہے؟”

 





Source link