کراچی: کورنگی نمبر 5 پر کرین نے ایک شخص کو کچل ڈالا

کراچی: کورنگی نمبر 5 پر کرین نے ایک شخص کو کچل ڈالا



کراچی:

کورنگی نمبر 5 بس اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں زیر تعمیر پل کے قریب کرین نے ایک شخص کو کچل ڈالا۔

عینی شاہدین کے مطابق متوفی نشے کی حالت میں سڑک پر بیٹھا ہوا تھا جب کرین کی زد میں آیا۔

جائے وقوعہ پر پل کی تعمیر کا کام جاری تھا اور کرین کی مدد سے ہیوی مشینری کو اٹھایا جارہا تھا کہ اسی دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے فوراً بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔





Source link