پشاور:
منکی پاکس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے غنڈی پمپ ہاوس میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری اشیاء خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔