بھارت: کولکتہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک

بھارت: کولکتہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک



نیو دہلی:

بھارت کے شہر کولکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آگ کے نتیجے میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ کولکتہ کے رتو راج ہوٹل میں گزشتہ رات پیش آیا۔

افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔





Source link