ماسکو: روس میں 7.2 شدت کے طاقتور زلزلے سے زمین لرز اٹھی، حکام نے سونامی کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روس کا ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا اس طاقتور زلزلے کے مرکز کے قریب تھا، جس کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے اسی شہر میں زیادہ محسوس کیے گئے۔
جبکہ جیولوجیکل محکمے کا کہنا ہے زلزلہ شہر سے 55 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18 میل تھی۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ ریسکیو عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
خبر کے مطابق طاقتور زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کا اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقامی ایمرجنسی اتھارٹی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ زیادہ تر آفٹر شاکس ناقابل فہم ہیں، لیکن ہم پوری طرح الرٹ ہیں۔