اسلام آباد:
وزیراعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔
دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا جب کہ درخواست گزار کی جانب سے مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکلا آج پشاور میں ہیں، دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ۔ اگلی سماعت پر وکلا کی جانب سے درخواست پر دلائل دیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ شہری گل خان نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔ شہری کی 22 اے کی پہلی درخواست عدالت کی جانب سے عدم پیروی پر خارج کردی گئی تھی۔