اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق انتظامیہ کی وضاحت

اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق انتظامیہ کی وضاحت



اسلام آباد:

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کاروباری مراکز حسب معمول کھلے ہیں، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مساجد اور اہم سرکاری عمارات کے باہر سیکورٹی انتظامات معمول کے مطابق ہیں۔





Source link