یوکرین فوری طور پر 30 روزہ جنگ بندی کیلئے تیار ہوگیا

یوکرین فوری طور پر 30 روزہ جنگ بندی کیلئے تیار ہوگیا



JEDDAH:

یوکرین اور امریکا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین نے فوری طور پر 30 روز کے لیے جنگ بندی کے منصوبے کو تسلیم کرلیا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور یوکرین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین نے امریکی منصوبے کے تحت فوری طور پر 30 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یوکرین نے جنگ بندی اور روس مداخلت کے بعد پائیدار امن کی بحالی کے لیے اقدامات کے امریکی منصوبے کو تسلیم کرلیا ہے۔

مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں ملاقات کے دوران دونوں فریقین یوکرین میں معدنیات کے حوالے سے جامع معاہدے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور مذاکرات مکمل کیے بغیر  زیلنسکی اپنا دورہ امریکا ادھورا چھوڑ کر واپس ہوگئے تھے۔





Source link