حج 2025 کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا

حج 2025 کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا



کراچی:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) میں حج 2025 کی ای-بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

پی اے اے کے مطابق حج ای-بیلٹنگ کی تقریب پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی جہاں ڈائریکٹر جنرل (اے وی ایم) ذیشان سعید اور منیجمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے ‘اسٹارٹ بیلٹنگ’ کے بٹن پر کلک کرکے ای-بیلٹنگ کا عمل مکمل کیا اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے ای-بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کیا۔

پی اے اے نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر تقریب کو فیس بک پیج پر لائیو نشر نہیں کیا جا سکا، آفیشل فیس بک پیج پر لائیو اسٹریم نہ ہونے پر کسی بھی قسم کی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔





Source link