لاہور:
ہیومن رائٹس کمیشن نے ملک میں بڑھتی دہشت گردی اور ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا، بنوں حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
بلوچستان میں بھی عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا، جہاں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کراچی میں پولیس افسر کا دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل اس امر کی نشاندہی کرتا ہے ریاست شہریوں کے تحفظ میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے۔
کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا اندھا دھند کریک ڈاؤن کے بجائے موثر، انٹیلی جنس اور شواہد پر مبنی حکمت عملی ترتیب دیں، انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں منصفانہ ٹرائل اور احتساب کے اصولوں کو یقینی بنایا جائے۔