چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کی سنسنی خیز سینچری

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کی سنسنی خیز سینچری


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے سنسنی خیز انداز میں ناقابل شکست سینچری بنا کر ویرات کوہلی کی عمدہ اننگ کی یاد تازہ کر دی۔ایونٹ میں پاکستان کے خلاف دبئی میں ہونے والے میچ میں بھارت کے ویرات کوہلی نے دلچسپ انداز میں سینچری مکمل کی تھی۔

بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری اوورمیں ڈیوڈ ملر 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ  ان کو سینچری بنانے کے لیے مزید 18 رنز درکار تھے۔

حریف بولر کائل جیمیسن کے اوور میں ملر نے پہلی گیند پر چوکا لگایا، دوسری گیند پر کوئی رن نہ بنا سکے، تیسری گیند پر2 رنز جوڑے، چوتھی گیند پر چوکا رسید کیا اور پانچویں گیند پر چھکا لگادیا۔ڈیوڈ ملر نے آخری گیند پر2 رنز حاصل کر کے اپنی سینچری کو یادگار بنادیا۔





Source link