چنکی پانڈے نے اپنی اچھی صحت کا راز بتادیا! ہر صبح نہار منہ کیا کھاتے ہیں؟

چنکی پانڈے نے اپنی اچھی صحت کا راز بتادیا! ہر صبح نہار منہ کیا کھاتے ہیں؟


ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اچھی صحت کا راز روزانہ نہار منہ لہسن کھانا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہر صبح جاگنے کے فوراً بعد 2 لہسن کھاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ دل، خون اور مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے بتایا، “اگر مجھے نہار منہ لہسن نہ ملے تو مجھے لگتا ہے کہ میں جاگا ہی نہیں! بیرون ملک سفر کے دوران اگر مجھے لہسن نہ ملے تو میری طبیعت بوجھل محسوس ہوتی ہے، اور میں کسی سے بات بھی نہیں کرتا”۔

بھارتی ماہر غذائیت ڈاکٹر انجلی تیواری کے مطابق، ہر صبح دو جوے لہسن کھانا صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ لہسن میں ایلیسن، سلفر اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کم کرنے، دل کی صحت بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید یہ کہ لہسن میں موجود قدرتی اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرل خصوصیات مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں، جس سے جسم کو انفیکشنز اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ مطالعات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ لہسن کا استعمال کینسر اور دیگر دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

چنکی پانڈے کے مطابق روزانہ صبح صرف دو لہسن کھانے سے وہ خود کو زیادہ توانا اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔ طبی ماہرین بھی نہار منہ لہسن کھانے کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں، تو اگر آپ بھی اچھی صحت چاہتے ہیں تو شاید چنکی پانڈے کا یہ نسخہ آزما سکتے ہیں۔ 

 





Source link