لاہور:
اوچ شریف میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے، جو آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور بوائز ڈگری کالج میں کرائی جائے گی۔
قرآن مجید کی اس منفرد زیارت کا آغاز ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور ایم پی اے مخدوم عامر علی شاہ کریں گے۔
یہ قرآن مجید 41 فٹ لمبائی اور 9 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے، جو نہ صرف سائز میں دنیا کا سب سے بڑا ہے، بلکہ یہ کل 31 صفحات پر مشتمل ہے اور 425 دنوں میں ہاتھ سے لکھا گیا۔
فیصل آباد کے پیرامتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی نے اس قرآن مجید کو قلمی طور پر تحریر کیا ہے۔
قرآن مجید کی آیات کا رنگ بلیک ہے، جبکہ ترجمے کا رنگ سرخ اور رموز اوقاف کا رنگ سبز ہے۔ حاشیہ کا رنگ بیلو (پیلا) ہے، جو اس قرآن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے۔
یہ عظیم الشان زیارت پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ پروگرام کے طور پر کرائی جا رہی ہے، جس میں عوام کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔