لاہور:
غریب ریڑھی والوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے لوٹنے والا 2 رکنی گروہ پکڑا گیا۔
نشتر کالونی تھانے کی پولیس نے ڈکیت گروہ کے 2 ارکان رفاقت اور عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا جو غریب ریڑھی والوں کو لوٹتے تھے۔
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے بیدیاں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان علی الصبح منڈی اور رات کو گھر واپس جاتے ہوئے ریڑھی بانوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع پا کر ریڑھی بانوں سے گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔
ملزمان سے چھینے گئے 14موبائل فون ،چوری شدہ 2 موٹرسائیکل و ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی، چوری، ناجائز اسلحہ کے 32 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔