’ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے‘

’ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے‘



لاہور:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہے۔

لاہور میں پارٹی کے ایک پروگرام میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے کیونکہ یہ شہیدوں کی سیٹ ہے اور اس پر شہدا کے وارث کو بیٹھنا چاہیے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے کیلیے کارکنان ک۹ی محنت، جذبے اور ہمت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی ہر گلی اور محلے میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔ 

گورنر پنجاب کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اور دونوں کے وزرا ایک دوسرے کی کاکردگی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا شکوہ وفاق سے ہے جس پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی بھرپور انداز سے جوابات دے رہی ہیں۔





Source link