لندن میں ہزاروں افراد کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ

لندن میں ہزاروں افراد کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ


لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کے منصوبے کے خلاف لندن میں ہزاروں افراد نے زبردست احتجاجی مارچ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا اور “قبضہ نہیں، آزادی!”، “غزہ برائے فروخت نہیں”، اور “نسلی صفائی نامنظور” جیسے نعرے لگائے۔

چند دن قبل، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کر لے گا اور وہاں کے شہریوں کو کسی اور جگہ منتقل کیا جائے گا، جس کے لیے اردن اور مصر سے مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بیان سامنے آتے ہی نہ صرف فلسطینی بلکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوام نے شدید احتجاج کیا۔ لندن میں ہونے والے اس احتجاجی مارچ کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا ایک بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے کو عالمی سطح پر مسترد کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور وہاں کی آبادی کو زبردستی ہٹانے کے منصوبے کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

 





Source link