title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ایران آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ – 092 News

ایران آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

ایران آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ


(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حکام یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری آج اپنا مذہبی تہوار ’تیشا باؤ‘ منا رہے ہیں۔

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی ایرانی حملے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل پر بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہو گا۔

مزید پڑھیں: امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں گائیڈڈ میزائل آبدوز تعینات کرنے کا فیصلہ

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے تہران کو آخری پیغام بھی جاری کیا ہے کہ، ’ایسا نہ کریں‘۔

اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جورجیا کو مشرقِ وسطیٰ تعیناتی اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔





Source link