پنجاب اسمبلی کے21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی کے21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری


پنجاب اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 21 واں اجلاس کل 2 بجے شروع ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہو گا۔

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پوچھے گئے سوالات کے جوابات ایوان میں پیش کرے گا۔

اجلاس میں 5 بل پیش کیے جائیں گے جن میں دی پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل 2025، دی پنجاب فورینسک سائنس اتھارٹی بل 2025، دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025، دی پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(ترمیمی) بل 2025  اور  دی پنجاب ویگرینسی (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔

اجلاس میں پری بجٹ بحث کا آغاز کیا جائے گا۔اراکین پنجاب اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔





Source link