title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu محکمہ موسمیات کی جشن آزادی پر بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی – 092 News

محکمہ موسمیات کی جشن آزادی پر بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی جشن آزادی پر بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی


  اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جشن آزادی کے دن بھی بارش کی پیشن گوئی کی ہے، ملک کے مختلف مقامات پر 14 سے 18 اگست تک طوفانی بارشوں کی توقع ہے، ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے ایک اور موسلا دھار اسپیل کی ایدوائزری جاری کر دی ۔

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق یوم آزادی کی شام سے لے کر 18 اگست تک بارشیں متوقع ہیں ۔بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونگی جبکہ مغربی ہوائی بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔

14 اگست سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مری، گلیات،. اٹک، چکوال، جہلم،. تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

سینٹرل پنجاب کے علاقوں فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

اسی دوران بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 14 سے 18 اگست کے دوران چترال دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی. مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 15 اگست شام یا رات سے 18 اگست کے دوران خضدار، لسبیلہ، آواران، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل، مستونگ، شیرانی، کوہلو بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 15 اگست سے 18 اگست کے دوران مٹھی، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور دادو میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں 15 سے 18 اگست کے دوران دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے، اورشگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

بارش کے باعث ملک کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لیند سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔





Source link